ٹیوٹاکے بلا سود قرضوں کی تھرڈ پارٹی سے مانٹیرنگ کی تجویز

ٹیوٹاکے بلا سود قرضوں کی تھرڈ پارٹی سے مانٹیرنگ کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)ٹیوٹا بورڈ ممبرز کا 62واں اجلاس چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منقعد ہوا چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اپنے طلبہ کیلئے بلا سودقرضوں کا پروگرام جو 50کروڑ کے فنڈ سے شروع کیا گیا تھا میں مزید شفافیت کے لئے تھرڈ پارٹی مانٹیرنگ سے تجویز زیر غور ہیں جلد فیصلہ کیا جائے گا ٹیوٹا نے اب تک ایک ارب کے قرضے اخوت کے ذریعے اپنے اٹھارہ ہزار طلبہ کو دئیے ہیں جن میں واپسی کا تناسب 99فیصد سے زائد ہے اجلاس میں بورڈ ممبرز سید یاور علی ،رحمت اللہ جاوید،ڈاکٹر عاصم قادری ،کرن ڈار،محمد اسماعیل خرم،اظہر اقبال شیخ ، ریحان نسیم،نیلو فر سکندراور سی ای او ناصر اقبال ملک شریک تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیوٹا ملازمین جو دوران ملازمت وفات پا جاتے ہیں ان کی فیملی کو مالی معاونت بڑھا کر پنجاب گورنمنٹ نئے رول کے مطابق دی جائے گی اجلاس میں ٹیوٹا ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری بھی دی گئی ،چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کو با اختیار کیا جا رہا ہے تا کہ ہر ضلع میں ہمارے طلبہ کیلئے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کورسز کا اجرا ہو سکے اور روزگار میں 100فیصد کے ہدف کو بھی حاصل کیا جائے۔
بورڈ ممبرز نے ٹیوٹا کی کار کردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیوٹا کے مثالی اقدامات فنی تعلیم کے فروغ اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم ثابت ہوئے اجلاس میں ٹیوٹا اداروں کے لئے ریوراڈ پالیسی کی منظوری بھی دی گئی اچھی کار کردگی دکھا نے والے اداروں کو ریوارڈ دیا جائے گا ۔