کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت

کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر )ماہرین زراعت نے کمزور واوسط ذرخیز زمینوں پرکاشتہ فصلات سے بہترین پیداوارکے حصول کیلئے کیمیائی کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اچھی پیداوارحاصل کرنے کیلئے فصل میں کھادوں کا استعمال زمین کی نوعیت اور زمین کی تجزیاتی رپورٹ کیمطابق ماہرین زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کمزورزمین میں بوائی کے وقت 2بوری ڈی اے پی‘ آدھی بوری یوریا‘ 1بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ‘ ڈیڑھ بوری یوریا‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑیا5بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘اڑھائی بوری امونیم نائٹریٹ‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا4بوری نائٹروفاس‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالی جائے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ اوسط ذرخیز زمینوں میں گندم کی بوائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی‘آدھی بوری یوریا‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑیا4بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘ایک بوری یوریا ‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ کا استعمال کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذرخیززمینوں میں ایک بوری ڈی اے پی‘آدھی بوری یوریا‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑیااڑھائی بوری سنگل سپرفاسفیٹ ‘پونی بوری یوریا‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑیااڑھائی بوری سنگل سپرفاسفیٹ‘ سوا بوری امونیم نائٹریٹ‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یادوبوری نائٹروفاس‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑڈال کر بہترین پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔