ہری پور:پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے دفتر کا افتتاح

ہری پور:پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے دفتر کا افتتاح

  

ہری پور(اے پی پی) حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل صنعت کاروں کو اس سلسلہ میں پشاور جانا پڑتا تھا اور رزلٹ بھی کئی دنوں کے بعد آتا ہے لیکن اب حطار اور ہری پور کے لوگوں کو اپنے شہر میں یہ سہولت میسر آئے گی، اور ہمارا کام ملکی پہیہ قوانین کے مطابق چلانا اور لوگوں کو بہترین اشیاء فراہم کرنا ہے، کوالٹی کنٹرول ہو گی تو آپ کو بھی فائدہ پہنچے گا اور آپ کی ہی مارکیٹنگ ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) ڈاکٹر خالد صدیق نے یہاں صنعت کاروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ملک میں 2000ء سے کام کر رہا ہے، اس ادارہ کا مقصد لوگوں کو خاص اور معیاری مصنوعات مہیا کرنا ہے، اس میں قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہئے تاکہ پاکستان میں ہر چیز خالص، معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس کیو سی اے کا ادارہ کسی قسم کی فیس اکھٹی کرنے کیلئے کام نہیں کرتا بلکہ اس کا مقصد لوگوں کو بہتر اشیاء صرف دینا ہے، ادارہ کی طرف سے ہری پور میں دفتر اور لیبارٹری بنا دی گئی ہے، اسی کی شاخ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں بھی بنائی جائے گی۔

اس موقع پر فیڈرل چیمپبر آف کامرس کے نائب صدر شیخ عاطف اکرام، قاصد احمد اور ضیاالرحمن نے اپنے خطاب میں صنعت کاروں کے مسائل اور پی ایس کیو سی اے سٹاف کی جانب سے ناروا چھاپوں کے متعلق ڈی جی پی ایس کیو سی اے کو بھی آگاہ کیا۔

مزید :

کامرس -رائے -اداریہ -