شجرکاری مہم کے دوران دو کروڑسے زائد پودے لگانے کا فیصلہ

شجرکاری مہم کے دوران دو کروڑسے زائد پودے لگانے کا فیصلہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر )محکمہ جنگلات پنجاب نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں دو کروڑ سے زائد نئے پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق یہ پودے لگانے کیلئے محکمہ زراعت،محکمہ تعلیم، محکمہ لائیوسٹاک اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹس سے بھی مدد حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس سرکاری جنگلات پر 81 لاکھ 57 ہزار 900، دیگر محکموں کی اراضی پر 18 لاکھ 74 ہزار ، افواج پاکستان کے زیر انتظام اراضی اور گیریژن و کنٹونمنٹ کے علاقوں میں 34 لاکھ 15 ہزار ، نجی اراضی پر 66 لاکھ 50 ہزار 8 سو پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں فوری طور پر پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں قائم محکمہ جنگلات کی 563 نرسریوں پر 42 ملین پودے اور قلمیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

جہاں سے یہ قلمیں پرائیویٹ افراد بھی انتہائی معمولی نرخوں پر حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ہسپتالوں، سکولز ، کالجز، بڑے صنعتی اداروں اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی این جی اوز سے بھی اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی و فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔

اس گاڑی کے پٹرول انجن والے ماڈل کی قیمت 4.99 لاکھ بھارتی روپے (لگ بھگ 8 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی، جبکہ ڈیزل انجن والا ورڑن 5.99 لاکھ بھارتی روپے (دس لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول انجن والا آٹومیٹک ورڑن 6.3 لاکھ بھارتی روپے (گیارہ لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) جبکہ ڈیزل والا اے جے ایس ماڈل 7.34 لاکھ بھارتی روپے (ساڑھے بارہ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ بھارت کے بعد یہ ماڈل ممکنہ طور پر پاکستان بھی رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

مزید :

کامرس -رائے -اداریہ -