ؒ پیپسی کولا اور ایم سی آر گروپ کے مابین شراکت کا جشن، معاہدے میں توسیع کا علان

ؒ پیپسی کولا اور ایم سی آر گروپ کے مابین شراکت کا جشن، معاہدے میں توسیع کا ...

  

لاہور( پ ر)پیپسی کو اور ایم سی آر گروپ کے ما بین 25 سالہ شاندار شراکت داری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شراکت داری میں 5 سال کی توسیع کا اعلان بھی کیا گیا۔ ایم سی آر گروپ پاکستان میں پیزا ہٹ، برگر کنگ اور ٹی جی آئی ایف ریسٹورینٹس کا ماسٹر فرنچائز آپریٹر ہے۔ پیپسی کولا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایشیا، مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ سیکٹر، مائیک سپاؤنس نے پیپسی کولا اور ایم سی آر گروپ کی کامیاب 25 سالہ شراکت پر دونوں کمپنیوں کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر پیپسی کو پاکستان کے وائس پریزیڈنٹ اور جنرل مینیجر، فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ ایم سی آر گروپ کے ساتھ طویل مدتی شراکت اور مزید توسیع اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح پیپسی کولا کو محنت اور بہترین پراڈکٹس کے ذریعے ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا اور مستقبل میں بھی مزید بہتری کے لیے جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

B

مزید :

کامرس -رائے -اداریہ -