بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ

  

کراچی(این این آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں جمعہ کو اضافے کارجحان رہاتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔آل کراچی صراف ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالر کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1312ڈالر سے بڑھ کر1316ڈالرہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت55600روپے اور10گرام سونے کی قیمت47657روپے پرمستحکم رہی ۔جمعہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت میں10روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی کی قیمت810روپے سے گھٹ کر800روپے ہوگئی۔

مزید :

کامرس -رائے -اداریہ -