وینچر ڈائیو نے انڈسٹری کے بہترین اور قابل افراد کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا

وینچر ڈائیو نے انڈسٹری کے بہترین اور قابل افراد کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)وینچر ڈائیو جو کہ پاکستان کے معروف ٹیکنالوجی سلوشن اسٹوڈیوز میں سے ایک ہے نے اعلیٰ پیشہ وارانہ امور کے حامل افراد جناب مرتضیٰ سعید اور انس احمد کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔وینچر ڈائیو میں ان دوافراد کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ادارے کا شمار پاکستان کی ان چند کمپنیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کام کے آغاز سے ہی فورچون 500کمپنیوں کے بہترین اور قابل افراد کی توجہ حاصل کرلی ہے۔مرتضیٰ سعید اور انس احمد کی وینچر ڈائیو میں شمولیت سے ٹیم مضبوط اور متحرک ہوگی۔سرٹیفائیڈ چینج مینیجر اور سکس سگما پروفیشنل مرتضیٰ سعید نے وینچر ڈائیو میں بطور نائب صدر پروفیشنل سروسز شمولیت اختیار کی ہے۔غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ سے کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ میں گریجویشن کرنے کے بعد انہوں نے تقریباً دو دہائیوں تک بزنس اور ٹیکنیکل مینجمنٹ میں خدمات انجام دی ہیں۔وینچر ڈائیو میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل وہ متعدد معروف اداروں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں ان میں ٹیلی نار، راک ول گروپ، این ڈی سی اور نیٹ سول جیسے ادارے شامل ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ یورپین ، جی سی سی اور جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹوں کے ساتھ اشتراک اور منصوبوں میں بھی اہم خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔بطور آئی ٹی اور ٹیلی کام پروفیشنل مرتضیٰ سعید وینچر ڈائیو میں کمرشل اور ٹیکنیکل ویلیو چینز، صارفین کے تجربات اور کاروباری ترقی میں بہتری لائیں گے۔اپنی تعیناتی کے حوالے سے مرتضیٰ سعید کا کہنا تھا کہ’’ میں وینچر ڈائیو کا حصہ بننے پر میں فخر محسوس کررہا ہوں ، یہی وہ ٹیکنالوجی ٹیم ہے جس کا کریم اور اسلامک فائنڈر جیسے اداروں کی کامیابی میں اہم کردار ہے۔
میں بے صبری سے اس بات کا انتظار کررہا ہوں کہ کس طرح ان کے نقطہ نظرکو آگے بڑھانے میں معاونت کروں تاکہ کمپنی کی ساکھ اہم ٹیکنالوجی سلوشنز فراہم کرنے کے حوالے سے مزید بہتر کی جاسکے۔‘‘انس احمد کا متعدد بین الاقوامی اداروں میں ایچ آر آپریشنزکا 14برس کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ وینچر ڈائیو میں بطور ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ کمیونکیشنز شامل ہوئے ہیں۔بحریہ یونی ورسٹی سے گریجویشن کرنے والے انس احمد، سی آئی پی ڈی سرٹیفائیڈ ایچ آر پروفیشنل ہیں، اسکے ساتھ انہوں نے آئی سی ایف آسٹریلیا سے سرٹیفائیڈ ریزلٹس کوچ کا کورس بھی کررکھا ہے۔اس سے قبل وہ شیل پاکستان میں بطور ایچ آر برائے ریٹیل بزنس کے سربراہ تھے اور ایسٹرن مارکیٹس کی نمائندگی کررہے تھے۔انس احمد لائسنس یافتہ نیورو لنگوسٹک پروگرامنگ پریکٹشنر ہیں ، جس کی سند انہوں نے سوسائٹی آف این ایل پی سے حاصل کی ہے۔انس احمد کا کہنا تھا کہ’’ ٹیکنالوجی صنعت میں شمولیت اختیار کرنا باعث مسرت ہے۔میں کوشش کروں گا کہ اس کی ترقی کے اس اہم دور میں وینچر ڈائیو کی معاونت کروں اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوبل ٹیک جائنٹ بنانے کے اس کے نقطہ نظر کو فروغ دے سکوں۔‘‘ نئی تعیناتیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینچر ڈائیو کے سی ای او عاطف عظیم کا کہنا تھا کہ وینچر ڈائیو میں ہم ٹیکنالوجی ادارے اور خطے میں انٹرپرینوریل ایکو سسٹم کے قیام کی کوشش کرتے ہیں کہ اس جیسا دنیا میں کوئی ادارہ نہ ہو۔مرتضیٰ سعید اور انس احمد کی قابلیت، علمیت ، مہارت اور تجربہ اس کمپنی کے ٹیلنٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں آنے سے ہمیں عالمی ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہننانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ہم اپنے مستقبل کے حوالے سے خاصے خوش ہیں اور ان دونوں شخصیات کو اپنی کمپنی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔