اوکینزاور مولٹی فوم کا ویڈنگ ایکسپو کے انعقاد کا اعلان

اوکینزاور مولٹی فوم کا ویڈنگ ایکسپو کے انعقاد کا اعلان

  

لاہور( پ ر)ایونٹ کی منصوبہ بندی اور انتظام کرنے والے اوکینز اور مولٹی فوم آپ کیلئے ویڈنگ ایکسپو کراچی 2018 پیش کرتے ہیں جو کراچی میں ہونے والا پہلا اور سب سے بڑا ویڈنگ شو ہو گا۔ ویڈنگ ایکسپو 17 اور 18 فروری کو کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گا جو ایک ہی چھت تلے 100 سے زائد برانڈز کو ایک جگہ جمع کرے گا۔دی ویڈنگ ایکسپو 2018 کے انعقاد کا مقصد شادی کی خریداری کرنے والوں اور نمائش کنندہ کے درمیان خلا کو پُر کرتے ہوئے پُل کا کردار ادا کرے گا۔ ویڈنگ ایکسپو سے خریداروں کو اپنی شادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناصرف متعدد اسٹالوں کی وسیع رینج ملے گی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی تقریبات کیلئے درست معلومات اور ماہرانہ رائے بھی لے سکیں گے۔ایونٹ کی سفیر، سپورٹنگ پارٹنر اور ترجمان معروف اداکارہ نادیہ حسین نے دی ویڈنگ ایکپسو کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دی ویڈنگ ایکسپو کے پہلے ایڈیشن کو متعارف اور اس اقدام کو ملک بھر میں ایک مثبت پیش رفت کے طور پر سامنے لانے کیلئے ٹیم نے سخت محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں اور سپورٹرز کی برادریوں کے ہمراہ سب سے پہلی ویڈنگ ایکسپو میں شرکت کر کے ہمیں اپنے تجربات سے آگاہ کریں۔Occasions ایونٹ پلانرز اینڈ آرگنائزرز کے آپریشن اور بزنس ڈیولپمنٹ کے سربراہ حسن ضیا نے کہا کہ یہ ایک مکمل شادی کی مہم ہے۔

ہم اپنی ٹیم کے ہمراہ سخت محنت کر کے اس کا انعقاد کراچی میں کرنے میں کامیاب رہے ہیں تاکہ اسے پہلا اور سب سے بڑا شادی کا شو بنا سکیں۔ ہمارا مقصد ہر چیز کو ایک چھت تلے لانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دی ویڈنگ ایکپسو کراچی کی بدولت خریداروں کو آسانی فراہم کر سکیں۔ ہمیں امید ہے کہ لوگ یہاں کا دورہ کر کے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔اپنے ٹائٹل اسپانسر مولٹی فوم کی سپورٹ کی بدولت ہم متعدد نمائش کنندہ کو ایکسپو سینٹر لانے میں کامیاب رہے جن میں مشہور و معروف برانڈز Habitt، انٹروُڈ، سوزوکی، حاکم سنز، نظام ایونٹ سولیوشنز اور متعدد دیگر برانڈز شامل ہیں۔

ہم یہاں اپنے سپورٹنگ پارٹنرز کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں جس میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی، نادیہ حسین، منیب نواز، نظام ایونٹ سولیوشنز، Omore، فا موٹرز، انٹروُڈ، زینتھ پبلک ریلیشنز اور عثمان دادی فوٹو گرافی اینڈ فلمز شامل ہیں۔دی ویڈنگ ایکسپو کراچی مقامی شادی کی سہولیات اور سروسز کے حوالے سے معلومات جاننے کا واحد ذریعہ ہو گا اور اس میں شہر بھر کے صف اول کے پیشہ ورانہ افراد شرکت کریں گے۔ نمائش میں آنے والوں کوشادی کے جدید و ضروری فیشن اور رجحانات، شادی کی مصنوعات و سروسز اور دیگر چیزیں بھی جاننے کا موقع ملے گا۔

مزید :

کامرس -رائے -اداریہ -