ٹیکسٹائل کا شعبہ تیزی سے بحال ہو رہا ہے ، وفاقی وزیر تجارت

ٹیکسٹائل کا شعبہ تیزی سے بحال ہو رہا ہے ، وفاقی وزیر تجارت

  

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) ٹیکسٹائل کا شعبہ تیزی سے بحال ہو رہا ہے ویلیو ایڈیشن کے لیے حکومت مزید مراعات دے رہی تاکہ علاقائی مسابقتی فضا میں پاکستان کے ایکسپورٹرز کو برتری حاصل ہو چیمبر آف کامرس بجٹ کے حوالے سے مفید اور قابل عمل تجاویز دے۔ ری فنڈز کلیمز کی ادائیگیوں کے بعد ایکسپورٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، وزارت ٹیکسٹائل چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر ہنر مند افراد کو تربیت فراہم کرے گی تاکہ وہ انڈسٹری سے جڑی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن میں ہاتھ بٹا سکیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیربرائے ٹیکسٹائل و کامرس محمد پرویز ملک نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہد لطیف خان کی قیادت میں وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری اب تیزی کے ساتھ ترقی کر ر ہی ہے صدر زاہد لطیف خان نے وفاقی سیکرٹری کو چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ چیمبر اگلے ماہ گوادر میں ایک بزنس کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے جس کے لیے وزارت کامرس کی معاونت ضرورت ہو گی وفاقی وزیرنے یقین دلایا کہ اس سلسلے میں مکمل تعاون اور راہنمائی فراہم کی جائے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملک میں انٹر پرنیورشپ کے فروغ کے لیے چھوٹی صنعتوں اور ایس ایم ای کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ ملک میں بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے راولپنڈی چیمبر میں ایکسپو سنٹر کے قیام کے لیے وزارت کامرس تعاون کرے۔

تاکہ ایس ایم ای کا شعبہ آگے بڑھے وفد میں سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی،گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور اسد مشہدی ، ڈاکٹر شمائیل داوداور مجلس عاملہ کے اراکین بھی شامل تھے

مزید :

کامرس -رائے -اداریہ -