ودیت جموال فلم جنگلی کی عکسبندی کے دوران زخمی

ودیت جموال فلم جنگلی کی عکسبندی کے دوران زخمی

  

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ اداکار ودیت جموال فلم جنگلی کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ودیت جموال فلم جنگلی کی عکسبندی دوران ایکشن مناظر عکسبند کراتے ہوئے زخمی ہو گئے ۔ فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار کرنے والوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی کوشش کر تاہے۔ فلم 19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -