سیکرٹ سپر سٹار نے چین میں 101.62ملین ڈالر کا بزنس کر لیا

سیکرٹ سپر سٹار نے چین میں 101.62ملین ڈالر کا بزنس کر لیا

  

ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر سٹار نے چین میں 101.62 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر سٹار نے چین کے سینما گھروں میں 101.62ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔ یہ بھارت کی تیسری اور ہندی زبان کی دوسری فلم ہے جس نے چین اور دوسرے ممالک میں اتنا بزنس کیا ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں زائرہ وسیم اور عامر خان ہیں ۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اداکاری کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی ہے۔

اور اس کے لئے اسے کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ سب فلم میں دکھایا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -