پاکستانیوں نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا ،شاہدہ منی

پاکستانیوں نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا ،شاہدہ منی

  

لاہور (فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس بسنے والوں نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے ، پاکستانی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کبھی حصہ نہیں رہے ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں بغیر کسی رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے اور 14سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود مسلمان اس پر عمل پیرا ہیں ۔ ہمارے دین میں کسی جگہ پر بھی انتہائی پسندی اور دہشت گردی کے لئے کوئی گنجائش نہیں ۔ پوری دنیا میں اسلام طاقت کے زور پر نہیں بلکہ بہترین اخلاق کی وجہ سے پھیلا ہے اور آج جہاں بھی لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں اس کی بنیادی وجہ قرآن کی روشن ہدایات اور مسلمانوں کے اعلیٰ اخلاق کی بدولت ہے ۔شاہدہ منی نے کہا کہ عام لوگوں کے ذہن میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار مذہب سے دور ہوتے ہیں جو سراسر غلط ہے ۔

، ہمارے بہت سے فنکار دین اسلام کی تبلیغ کے لئے مختلف ممالک کا سفر کر کے خدا کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں ۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -