شوبز کے ہر شعبے میں کامیابی کے ریکارڈ بناؤں گی،ہماء علی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ہماء علی نے کہا ہے کہ شوبز کے ہر شعبے میں کامیابی کے ریکارڈ بناؤں گی زندگی میں ہرطرح کے کردار ادارکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں ،ٹی وی ،فلم کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں ۔ ہماء علی نے کہا کہ میں سب کا احترام کرتی ہوں ،تمام فنکاروں اور ماڈلز کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے۔