عامر خان پہلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ اشتہار میں نظر آئیں گے

عامر خان پہلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ اشتہار میں نظر آئیں گے

  

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ اداکار عامر خان پہلی بار رنویر سنگھ کے ساتھ موبائل برانڈکے اشتہار میں نظر آئیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامرخان اور رنویر سنگھ اس سے پہلے نہ کسی فلم اور نہ ہی کسی اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے اور اب دونوں اداکار موبائل کے ایک اشتہار میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ، عامر خان ان دنوں فلم ٹھگز آف ہندوستان جبکہ رنویر سنگھ زویا اختر کی فلم گلی بوائے کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔رنویر سنگھ اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں ۔بھارتی اداکار کی ابھی گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ’’پدماوت‘‘اس وقت ریکارڈ بزنس کرنے پر مصروف ہے جس کی وجہ سے رنویرسنگھ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -