فلم ’’102ناٹ آؤٹ ‘‘ کا ٹیزر ریلیز

فلم ’’102ناٹ آؤٹ ‘‘ کا ٹیزر ریلیز

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم ’’102ناٹ آؤٹ ‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن اور رشی کپور کی فلم ’’102ناٹ آؤٹ ‘‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی گجراتی سٹیج پلے سے ماخوذ ہے جو باپ اور بیٹے کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار اومیش شکلہ ہیں ۔ فلم میں امیتابھ بچن 102سالہ والد اور رشی کپور 75سالہ بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلم 4مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -