گلوکار سبط حسن اپنے نئے ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے شارجہ جائیں گے

گلوکار سبط حسن اپنے نئے ویڈیو کی شوٹنگ کیلئے شارجہ جائیں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار سبط حسن اپنے نئے ویڈیو کی شوٹنگ کے لئے شارجہ جائیں گے۔جہاں وہ اپنی البم کے گانوں کی شوٹنگ کریں گے۔ سبط حسن نے میوزک کیرئیر کا آغاز بطور گلوکار البم تقدیر سے کیا تھا جس کی تمام ویڈیوز نیوزی لینڈ کے خو بصورت مقامات پر فلمائی گئی تھیں اب سبط حسن نے اپنے نئے آنے والے گانوں کی شوٹنگ کے لئے شارجہ کا انتخاب کیا ہے۔

سبط حسن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک اپنے گانے خود لکھے اور کمپوز کئے ہیں۔جس طرح میرے گانے ‘‘تو نہ جانے’’ کو پسند کیا گیا تھا،ویسے ہی اپنے نئے آنے والے گانے بھی خود کمپوز کر رہا ہوں۔سبط حسن نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ پرستار ان کے نے گانوں کو بھی پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -