میری رگوں میں پنجابی خون ہے، ایویلن شرما
ممبئی(آن لائن) جرمن ماڈل ایویلن شرما نے کہا ہے کہ میری رگوں میں پنجابی خون ہونے سے مجھے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بہت مدد فراہم کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی اداکارہ ایویلن شرما کا کہنا ہے کہ بے شک میں جرمنی میں پلی بڑھی ہوں لیکن میرے والد کا تعلق پنجاب سے ہے اور یہی تعلق مجھے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بہت مدد فراہم کرتا ہے۔