اداکار گوتم روڈ نے پنکھوری اوتھے کو جیون ساتھی بنا لیا

اداکار گوتم روڈ نے پنکھوری اوتھے کو جیون ساتھی بنا لیا

  

راجستھان(یو این پی )بالی ووڈ اداکار گوتم روڈ اور پنکھوری اوتھے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ دونوں کی پہلی ملاقات 2015 میں ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں پہلی نظر میں ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز راجستھان میں ہوا جہاں روائتی انداز میں شادی کی رسمیں ادا کی گئیں۔ اس موقع پر دونوں کے دوستوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور دلہا دلہن کو بھی رقص کرنے پر مجبور کر دیا ۔دوستوں کی فرمائش پر گوتم اور پنکھوری کو رقص میں ان کا ساتھ دینا پڑا ۔ دونوں نے روائتی انداز میں اگنی کے گرد پھیرے لئے ، گوتم نے پنکھوری کی مانگ میں سیندور بھرا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائیں ۔شادی سے پہلے مہندی کی تقریب میں بھی دونوں کے دوستوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور ایک دوسرے پر دلچسپ جملے بھی کستے رہے ۔ دلہا دلہن کے خاندان والوں نے ایک دوسرے سے روائتی تحائف کا تبادلہ بھی کیا جو راجستھان میں شادی کی ایک رسم ہے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نگار خان نے شادی کی تقریب میں اپنے خوبصورت رقص سے سماں باندھ دیا۔

بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے دونوں کی ازدواجی زندگی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -