آج کی نئی نسل کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے:ثمینہ پیرزادہ

آج کی نئی نسل کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے:ثمینہ پیرزادہ

  

لاہو ر(این این آئی) سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں ، میں پہلے بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہوں اب مضبوط سکرپٹ ہوا تو ضررور فلم میں کام کروں گی۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئراداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ میں شوبز میں اعلیٰ پائے کا معیاری کام کروں ۔ آج کل نوجوان رائٹر و ڈائریکٹر فلمیں بنارہے ہیں اور آہستہ آہستہ ان کے کام میں پختگی بھی آتی جائے گی کیونکہ سینئر کا خلا پر کرنا مشکل ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج کا نوجوان ٹیلنٹ اچھی فلم بنانے کی کاوش میں مصروف ہے اور کراچی سے بہت اچھی فلمیں نمائش کیلئے ریلیز ہوئیں جنہوں نے شاندار بزنس کیا ۔ثمینہ پیر زادہ نے کہا کہ میں اسٹیج ڈرامے میں بھی کا م کرنے کی خواہش مند تھی مگر افسو س کے آج کا اسٹیج ڈرامہ کمرشل ہوچکا ہے جس میں اصل ڈرامہ نکل چکا ہے اور اب اسٹیج ڈرامے میں جگت بازی اور رقص باقی رہ گیا ہے اور اس کو میں اسٹیج ڈرامہ نہیں مانتی ۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -