پربھاس فلم ’’ساہو‘‘ کے بعد نئی فلم میں پوجا ہیج کیساتھ نظر آئیں گے

پربھاس فلم ’’ساہو‘‘ کے بعد نئی فلم میں پوجا ہیج کیساتھ نظر آئیں گے

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار پربھاس فلم ’’ساہو‘‘ کے بعد نئی رومینٹک فلم میں پوجا ہیج کے ساتھ نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس ان دنوں فلم ’’ساہو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ شردھاکپو ر ہوں گی، فلم کے ہدایتکار سوجیتھ ریڈی ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں پربھاس، شردھا کپور، نیل نتین مکیش، جیکی شروف اور مندیرا بیدی شامل ہیں ۔

پربھاس فلم ’’ساہو‘‘ کے بعد رادھا کرشنا کمار کی ہدایت کردہ فلم میں پوجا ہیج کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -