ڈرامہ سیریل’’نورالعین’’ کا ٹائٹل سانگ ریلیز
لاہور(فلم رپورٹر)سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’نورالعین’’ کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا ہے جسے ناظرین بہت پسند کررہے ہیں. یہ گانا علی سیٹھی اور زیب بنگش نے نہایت خوبصورت انداز سے گایا ہے جس کی کمپوزیشن شہزاد علی نے تیار کی ہے.اس سیریل میں سجل علی،عمران عباس،مریم نور شیخ ،عفت عمر اور عرفان کھوسٹ نے اہم کردار کئے ہیں جبکہ اسے جلد ہی اے آر وائی سے نشر کیا جائے گا۔