لوگوں کی دل آزاری پرایونٹ آرگنائزرفریحہ الطاف کی معذرت

لوگوں کی دل آزاری پرایونٹ آرگنائزرفریحہ الطاف کی معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) معروف ایونٹ آرگنائزر اور کوریوگرافر فریحہ الطاف نے لوگوں کی دل آزاری پر معذرت کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فریحہ الطاف نے گزشتہ روز بے نظیر انٹرنیشنل ایر پورٹ اسلام آباد پر کئی لوگوں کے ڈریسز کی تصاویر اور وڈیو بناتے ہوئے ان پر مختلف عنوان تحریر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا جس پر بے شمار لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ انہیں کسی کے ساتھ اس طرح کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
بہت سے لوگوں نے فریحہ الطاف کی اس حرکت پر سخت الفاظ میں مذمت بھی کی جس کے بعد اب فریحہ الطاف نے سب سے معذرت کرلی ہے۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -