شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی: مدیحہ شاہ

شوبز چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتی: مدیحہ شاہ

  

لاہور( آئی این پی) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ جب بھی معیاری کام ملتا ہے کرتی ہوں‘آج بد قسمتی سے انڈسٹری کے حالات پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لی گئی ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ اداکاری میری خون میں رچی بسی ہے اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ۔ مجھے جب بھی اچھا کام ملتا ہے چاہے وہ ٹی وی پر ہو ‘ فلم یا کمرشل کرتی ہوں لیکن معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -