’’مانی کرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کشمکش کا شکار
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’مانی کرنیکا:دی کوئین آف جھانسی‘‘ کے میکرز نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ بارے خبروں کی تردید کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانی کرنیکا: دی کوئین آٖ جھانسی‘‘ کے پرڈیوسر کمل جین نے فلم کی ریلیز بارے خبروں کی تردید کر دی ان کا کہناہے کہ فلم کے بارے میں خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم اپریل کی بجائے 3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی تو ایسی ساری خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
کیونکہ فلم میکرز نے ابھی ریلیز کی تاریخ بارے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ فلم میں کنگنا رناوت رانی لکشمی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔