پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر،مدیحہ اشرف

پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر،مدیحہ اشرف

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف بیوٹیشن مدیحہ اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے۔ایک سوال کے جواب میں مدیحہ اشرف نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہیے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے میں ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ میراادارہ یونیورسل بیوٹی کولیکشن دن رات ٹیلنٹ کی پروموشن کے لئے کوشاں ہے ہمیں اس سلسلے میں لیجنڈ بیوٹیشن آف پاکستان مسز شگفتہ اشرف کی رہنمائی اور مشاورت حاصل ہے۔میں نے ہمیشہ محنت پر یقین کیا ہے میری کامیابیوں میں میرے جذبے اور لگن کا مرکزی کردار ہے۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -