شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’آنکھ مچولی‘‘کا شاندار آغاز

شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’آنکھ مچولی‘‘کا شاندار آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر ) شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’آنکھ مچولی‘‘‘کاشاندار آغاز ہوگیا۔ اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔سٹیج ڈرامہ’’آنکھ مچولی‘ ‘‘کے نمایاں فنکاروں میں ماہ نور،ہماء علی،انیشا خان ،مختار چن،عرش خان ،حامد رنگیلا،شجر عباس،اسد مکھڑا،وسیم پنوں،وقاص کیدو ،شہزاد شوکی اور طوطی مراد شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے اور میرے پروڈیوسر نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔اس ڈرامے کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نئے سیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -