موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور بہت مشکل ہے،ریشم

موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور بہت مشکل ہے،ریشم

  

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ و ماڈل ریشم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں پاکیزہ محبت کا تصور بہت مشکل ہے البتہ محبت کے دعوے ضرور کئے جاتے ہیں۔ مجھے اپنے والدین کی کمی کا احساس ہر وقت ہوتا ہے مگر میری بڑی بہن نے بچوں کی طرح ہماری پرورش کی اور میں ان کو ہی اپنی والدہ سمجھتی ہوں۔ بابرہ شریف میری سب سے بہترین دوست ہیں۔ شوبز کی دنیا میں میری سب سے زیادہ دوستی بابرہ شریف سے ہی ہے مگر اسکے باوجود بھی احترام کا رشتہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا جب میں چھوٹی تھی تو مجھے بابرہ شریف بڑی اچھی لگتی تھیں اور میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایک دن وہ میری سب سے اچھی دوست ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے لوگوں پر اعتماد کر کے دھوکے کھائے ہیں مگر اعتبار کرنے کی عادت اب تک نہیں گئی۔

مزید :

کلچر -رائے -اداریہ -