ونٹر اولمپکس ، ہوٹل مالکان کا کتے کے گوشت کی ڈشز بند کرنے سے انکار

ونٹر اولمپکس ، ہوٹل مالکان کا کتے کے گوشت کی ڈشز بند کرنے سے انکار

  

سیؤل(نیٹ نیوز) ونٹر اولمپک کے میزبان شہر پیونگ چانگ میں کتے کے گوشت سے ڈشز تیار کرنیوالے ریسٹورانٹس نے کام روکنے کی حکومتی درخواست ٹھکرا دی۔کتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظمیوں نے نہ صرف سیؤل میں احتجاج کیا بلکہ گیمز کے بائیکاٹ کی آن لائن مہم بھی چلائی جس پر مقامی حکومت کی جانب سے ان ریسٹورنٹس سے کہا گیا کہ وہ کم سے کم گیمز کے دنوں میں اپنا کام بند کردیں بدلے میں انھیں سبسڈی دی جائے گی، مگر 12 میں سے صرف 2ریسٹورنٹس اس پر راضی ہوئے جب کہ دیگر نے ابلے ہوئے کتوں سے بنی ڈشز کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق جنوبی کوریائی باشندے ایک سال میں 10 لاکھ کتے کھاجاتے ہیں تاہم ان کا ماننا ہے کہ اس سے ان کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -کھیل اور کھلاڑی -رائے -اداریہ -