بسمعہ معروف ہیمسٹرنگ انجری کا شکار
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بسمعہ معروف ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ملتان میں ہونے والا ون ڈے ویمن ٹرائنگولر کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گی،بسمعہ معروف جو کہ پی سی بی چیلنجرز ٹیم کی کپتان تھیں ان کی جگہ سدر ہ امین کو کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ ثناء تاج کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔