سرفراز احمد جب تک فٹ ہیں کوئٹہ کے کپتان رہیں گے، معین خان

سرفراز احمد جب تک فٹ ہیں کوئٹہ کے کپتان رہیں گے، معین خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ معین خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ سرفراز احمد جب تک فٹ رہیں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں معین خان نے کہا کہ میں اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہوں کہ بورڈ سرفراز احمد کو مستقل طور پر اگلے عالمی کپ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپ دے، یہ اقدام پاکستان کرکٹ کے لیے نہ صرف سود مند رہے گا بلکہ اس عمل سے سرفراز احمد کے ساتھ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا اور اس کے بہترین اثرات و نتائج سامنے آئیں گے۔معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ان کی اہلیت میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جائے گا جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی استحکام ملے گا۔ اس بار پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی ہماری کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم بہت اچھی ہے۔
، ماضی کے مقابلے میں اب ہمارے پاس زیادہ بہتر کمبی نیشن موجود ہے، امید ہے اس بار بھی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی، شائقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم جیت کے لیے کھیلیں گے۔