رچرڈ پائی بس ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر مقرر

رچرڈ پائی بس ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر مقرر

  

کنگسٹن (نیٹ نیوز) رچرڈ پائی بس ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر مقرر ہو گئے۔ پائی بس اس سے قبل بطور ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور انہوں نے 2016ء میں عہدہ چھوڑا تھا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان کی جگہ جمی ایڈمز کو ذمہ داری سونپی تھی۔ پائی بس اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان ابتدائی طور پر دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے اور اس دوران وہ سلیکٹرز اور کیریبین میں تمام سطح کے کوچز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ رچرڈ پائی بس نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے پر خوشی محسوس کر رہا ہوں، ہائی پرفارمنس پروگرام کے ذریعے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لاؤں گا۔

مزید :

کلچر -کھیل اور کھلاڑی -رائے -اداریہ -