پی ایس ایل فائنل ، سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس، رینجرز اور فوج کے سپرد
کراچی (آئی این پی)کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فائنل کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا جس کے تحت سیکیورٹی کی ذمہ داری پولیس، رینجرز اور فوج کے سپرد کردی گئی جبکہ میچ کے دوران سیکیورٹی کے لیے سول ایوی ایشن سے دو ہیلی کاپٹر بھی طلب کرلیے گئے۔وزیراعلی ہاس سندھ کے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل کی تیاری سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر داخلہ، وزیر صحت، وزیر بلدیات، وزیر کھیل، چیف سیکریٹری اور پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت سمیت اہم سیکیورٹی اور سول حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں کروائیں گے، ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا اب ہم سب کو اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی ۔