اندرا نویی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر

اندرا نویی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (نیٹ نیوز) بھارت کی پیپسی کو چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اندرا نویی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی خاتون ڈائریکٹر مقرر ہو گئیں۔ آئی سی سی نے اپنے اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے اپنے اجلاس میں اتفاق رائے سے اندرا نویی کو ڈائریکٹر مقرر کیا ہے اور وہ جون میں بورڈ کو جوائن کریں گی۔ اندرا نویی نے کہا کہ آئی سی سی کی پہلی خاتون ڈائریکٹر مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔
اور میں اپنی نئی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرجوش ہوں۔ آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ آئی سی سی میں خاتون ڈائریکٹر کی تقرری بہت اہم پیش رفت ہے اس سے ہمیں گوورننس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔