کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی پہلوانوں کا بیرون ملک ٹریننگ کا مطالبہ

کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی پہلوانوں کا بیرون ملک ٹریننگ کا مطالبہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی پہلوانوں نے کامن ویلتھ گیمزکی تیاری کیلئے بیرون ملک ٹریننگ کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید ٹریننگ کے بغیر میڈلز کا حصول مشکل ہے جبکہ کوچ سہیل رشید کا کہنا ہے کہ پہلوانوں کو بیرون ملک ٹریننگ دلائی جائے، اگر وہ میڈلز نہ جیتے تو سارے اخراجات وہ اپنی پنشن کی رقم سے ادا کریں گے ۔اپریل میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 6پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے لیکن قومی اپہلوانوں کو نہ تو بیرون ملک کسی ایونٹ میں شرکت کا موقع مل رہا ہے اور نہ انہیں جدید ٹریننگ کی سہولت مہیا کی گئی جبکہ بھارتی پہلوان امریکا میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔کوچ سہیل رشید پہلوانوں کو بیرون ملک ٹریننگ نہ ملنے کی وجہ پریشان ہیں ۔

مزید :

کلچر -کھیل اور کھلاڑی -رائے -اداریہ -