سری لنکا کی ڈھاکہ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 110پر ڈھیر

سری لنکا کی ڈھاکہ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 110پر ڈھیر

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) سری لنکا کی بنگلہ دیش کے خلاف آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں گرفت مضبوط ہو گئی، آئی لینڈرز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 200 رنز بنا کر مجموعی طور پر 312 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ، قبل ازیں بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیشی ٹیم نے 56 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ادھوری اننگز شروع کی تو لٹن داس 24 اور مہدی حسن میراز 5 رنز پر کھیل رہے تھے، لٹن داس 25 ، کپتان محموداللہ 17 رنز بناسکے اور پوری ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مہدی حسن 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، صابر رحمان اور مستفیض الرحمان صفر، عبدالرزاق اور تیجل اسلام ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، لکمل اور دانن جایا نے 3، 3 اور پریرا نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں سری لنکا نے کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 200 رنز بنا کر مجموعی طور پر 312 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، کرونارتنے 32،کپتان چندیمل 30بناکرآؤٹ ہوئے، روشن سلوا 58 اور سرنگا لکمل 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، مستفیض الرحمان نے3 جبکہ مہدی حسن میراز اور تیجل اسلام نے 2، 2 عبدالرزاق نے ایک وکٹ لی۔

مزید :

کلچر -کھیل اور کھلاڑی -رائے -اداریہ -