پاکستان ایران دوستی آرچری چمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور (آن لائن) پاکستان ایران دوستی مینز‘ویمنز آرچری چمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں اختتام پذیرہوگئی۔مردوں کے مقابلوں میں محمد اسرار پہلے‘وجاہت علی دوسرے اور وقار احمد تیسرے نمبر پر رہے‘خواتین کے مقابلوں میں سارہ احمد پہلے‘شہناز خان دوسرے اور مسکان خان تیسرے نمبر پر رہیں۔
‘دیگر کیٹیگری میں عبداللہ خان پہلے ‘پولیس کے تنویر خان دوسرے اور ضیاء اللہ تیسرے نمبر پر رہے۔ میڈیا مینجر پی ڈی سی اے محمد نظام کے اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم راشد لطیف، جنرل مینجر شفیق احمد پی ڈی سی اے کے انٹرنیشنل ایونٹس کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ اعزازی سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری، اسپانسرز آئی سی آر سی کے آرتھو ورک شاپ مینجر محمد یونٍس، پی ٹی سی ایل کے نمائندے اور ڈائریکٹر پی ڈی سی اے صبیح اظہر کے ہمراہ چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ T۔20 کرکٹ چیمپئین شپ کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ مذکورہ ایونٹ کے میچوں کے شیڈول کا بھی اعلان کیا جائے گا۔