آئس کرکٹ: شاہد آفریدی کی رائلز الیون نے سیریز جیت لی

آئس کرکٹ: شاہد آفریدی کی رائلز الیون نے سیریز جیت لی

  

جنیوا(نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ کے برفیلے میدان پر شاہد آفریدی کی رائلز الیون نے سیریز 2-0سے جیت لی۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میں وریندر سہواگ کی ڈائمنڈز ٹیم کو8وکٹوں کی شکست کاسامناکرناپڑا، وکٹ سے ناکام رہی، عبدالرزاق نے تین شکار کئے۔اورنج گیند، سبز پچ اور سفید میدان، برفیلے گراؤنڈ پر عالمی کرکٹرز نے خوب جان لڑائی اوردوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی لالہ کے کھلاڑیوں نے وریندر سہواگ کی ڈائمنڈز ٹیم کو ہرا دیا۔ رائلز نے 206 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر عبور کر کے سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔جیک کیلس نے 90 رنز کی فاتحانہ اننگز میں چار چھکے لگائے۔ آل راؤنڈر عبدالرزاق نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں آفریدی الیون نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید :

کلچر -کھیل اور کھلاڑی -رائے -اداریہ -