کنئیرڈ کالج کی سالانہ کھیلوں کارنگارنگ افتتاحی تقریب میں انعقاد

کنئیرڈ کالج کی سالانہ کھیلوں کارنگارنگ افتتاحی تقریب میں انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) کنئیرڈ کالج کی سالانہ کھیلوں کارنگارنگ افتتاحی تقریب میں انعقادہوا،اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات و ایکسائز و ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن مہمان خصوصی تھے۔کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں صوبائی وزیر نے انعامات تقسیم کیے۔طالبات اور فیکلٹی کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوا جس میں فیکلٹی کی ٹیم فاتح قرار پائی۔ صوبائی وزیر نے بھی اس موقع پر میوزیکل چیئرکے کھیل میں حصہ لیا۔ طالبات سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع نے کہا کہ کنئیرڈکالج نے کئی قومی اور بین الاقوامی سطح کی نامور خواتین کھلاڑی پیدا کی ہیں جس کی بنیادی وجہ اس شاندار ادارے میں سپورٹس کے شعبے کو خاص اہمیت دینا اور اس مقصد کیلئے درکار سہولیات کی فراہمی ہے۔