ویمن ہاکی لیگ، پشاور ڈیئرز اورکراچی ڈولفن کی فتح

ویمن ہاکی لیگ، پشاور ڈیئرز اورکراچی ڈولفن کی فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسری ویمن ہاکی لیگ میں جمعہ کے روز ہونے والے میچز میں پشاور ڈیئرز نے کوئٹہ پینتھر کو 3۔2اور کراچی ڈولفن نے اسلام آباد شاہین کو 4۔0سے شکست دیدی،نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں پشاور پینتھر کی طرف سے ذکیہ نواز ،ماریہ صابر اور فقیہ ریاض نے ایک ایک گول کیا ،کوئٹہ کی طرف سے اقراء حنیف اور کلثوم شہزادی نے ایک ایک گول کیا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی ڈولفنزاور اسلام آباد شاہین کا میچ یک طرفہ رہا،کراچی کی ٹیم میچ میں چھائی رہی اور اسلام آباد کو 4۔0سے شکست دی،کراچی کی طرف سے ایشا ،صدف رفیع ، زرق بشیراور تہمینہ نے ایک ایک گول کیا۔