کینیا کے جواری نے17میچز کا درست نتیجہ بتاکر جیک پوٹ جیت لیا

کینیا کے جواری نے17میچز کا درست نتیجہ بتاکر جیک پوٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیروبی(نیٹ نیوز)کینیا کے جواری گورڈن اوپیو نے 17 میچز کا درست نتیجہ بتاکر 2.2 ملین ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا۔31 سالہ جواری گورڈن اوپیو نے مختلف یورپیئن لیگز کے 17 میچز کا درست نتیجہ بتاکر 2.2 ملین ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا۔ ان کی آخری پیشگوئی ان کے ہموطن وکٹر وانیامہ نے پوری کی جنھوں نے انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہام ہاٹسپر کی جانب سے لیور پول کے خلاف میچ میں گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔گورڈن نیروبی کی ایک غریب بستی میں دکاندار ہیں تاہم اب وہ کینیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام اپنے ساتھ گھر لے جائیں گے۔