جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  

جوہانسبرگ(نیٹ نیوز)جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چھ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا۔ بھارت کو چھ میچوں کی سیریز میں پروٹیز کے خلاف3-0کی برتری حاصل ہے،جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز سیریز کے آخری تین میچز کیلئے دوبارہ سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں،اے بی ڈویلیئرز انگلی کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف 6 ایک روزہ میچز کے ابتدائی 3 میچوں سے باہر تھے ۔ ون ڈے چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لئے گلابی گیند سے کھیلا جائے گا اور یہ میچ اس نوعیت کا چھٹا میچ ہوگا۔ پروٹیز گلابی گیند سے کھیلا جانے والا اب تک کوئی میچ نہیں ہارے۔اے بی ڈویلیئرز گلابی گیند سے کھیلنے پر مہارت رکھتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -کھیل اور کھلاڑی -رائے -اداریہ -