بھارت کی تھپکی، سری لنکا کاپریمیئرلیگ دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

بھارت کی تھپکی، سری لنکا کاپریمیئرلیگ دوبارہ شروع کرنیکا اعلان

  

کولمبو(نیٹ نیوز)بھارتی کر کٹ بورڈ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد سری لنکاکر کٹ بورڈ نے سری لنکن پریمیئرلیگ دوبارہ شروع کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو اس چارملکی ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کا صلہ سری لنکا کو بھاری اسپانسرز اور ستمبرمیں متوقع سری لنکن پریمیئرلیگ میں اپنے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دینے کا وعدہ کرکے دیدیا ہے۔ بھارتی بورڈ سری لنکا کے ساتھ کئے وعدے سے نہ مکرا تو آئی پی ایل کے بعد سری لنکن پریمیئرلیگ محض دوسری لیگ ہوگی جس میں بھارتی کرکٹرزایکشن میں دکھائی دیں گے۔بھارتی بورڈ کی تھپکی مل جانے کے بعد سری لنکا کو چھ سے اٹھارہ مارچ تک کولمبومیں کھیلی جانیوالی ٹرائی سیریزمیں ریکارڈ آمدن ہونے کی توقع ہے۔چھ سے اٹھارہ مارچ تک کولمبومیں سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ٹرائی سیریز میں میزبان بورڈکو 6.5ملین ڈالرز نشریاتی حقوق کی مد میں ملنے کی توقع ہے ۔سری لنکن بورڈ نے مذکورہ ٹورنامنٹ سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے انٹرنیشنل اسپورٹس ایجنسی لگردیراسپورٹس سے معائدہ کرلیاہے جس کے ساتھ کئی بڑی بھارتی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تھیلانگا سماتھی پالا کا کہناہے کہ یہ ٹورنامنٹ سامعین کی ریکارڈتعداد کو متوجہ کرنے کا سبب بنے گا۔ان کا کہناہے کہ ہم ستمبرمیں پانچ یا چھ فرنچائزڈٹیموں پرمشتمل لیگ دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں اور بھارت نے اپنے کھلاڑیوں کو اس لیگ میں شرکت کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے ۔سری لنکن کرکٹ چیف تھیلانگا سماتھی پالا کا کہناتھا کہ خطے میں ہم واحد ملک ہیں جس کی لیگ نہیں ہے لیکن اب ہم بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ہماری بھرپورکوشش ہے کہ اس بار ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں اور حقیقی و بڑے اسپانسرزلائے جائیں۔

مزید :

کلچر -کھیل اور کھلاڑی -رائے -اداریہ -