خد مت کا رڈ ز کی تقسیم ، لاہور2زونوں میں تقسیم

خد مت کا رڈ ز کی تقسیم ، لاہور2زونوں میں تقسیم

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) عامر شفیق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا۔اجلاس میں محکمہ لیبر ، ایجوکیشن اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ثقلین عباس نے خدمت کارڈ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کو خدمت کارڈ کے حوالے سے نارتھ اور ساؤتھ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ حصّہ کے 102میں سے 4 9خدمت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے اورساؤتھ کے1373 میں سے 1061خدمت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے جبکہ111افراد کا ڈیٹا درست ہونے اور 4افراد کے آئی ڈی کارڈ کے اجراء پر خدمت کارڈ بھی جاری کردیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ11بھٹہ خشت بند ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) عامر شفیق نے کہا کہ بچوں سے لیبر کروانے والے بھٹہ مالکان،منشی اور بچوں کے والدین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ کے ذریعے بھٹہ پر کام کرنے والی فیملیوں کو ماہانہ رقم دی جا رہی ہے اور خدمت کارڈ کا مقصد بچوں کو بھٹہ پر کام کرنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ بھٹہ پر کام کرنے والی فیملیوں کو بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -