آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ختم نبوت کا تحفظ کیا،علامہ ممتاز

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ختم نبوت کا تحفظ کیا،علامہ ممتاز

  

لاہور ( پ ر)کل مسالک ورلڈ پا سبان ختم نبوت کی اپیل پر تمام مکاتب فکر کی دینی جماعتوں علماء اسلام، پاکستان، جماعت اسلامی ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جماعت الدعوۃ جمعیت اہلحدیث اہلسنت، علماء تحریک ملت جغرافیہ اور مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے منکرین ختم نبوت انگریز کے خود کاشتہ پودے قتنہ قادنیت کو انکے کفر یہ عقائد کی بناء پر آئینی و قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے فیصلے کی خوشی میں یوم تشکر جوش و جزبے کے ساتھ بھر پور انداز سے منایا اجتماعیت جمعہ میں علماء نے اسلام کے بنیادی عقیدے ختم نبوت کو آئینی تحفظ قرار دینے پر آزاد کشمر اسمبلی کو بھرپور خراج تعحسین کیا گیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں کی لاہورمیں ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام یوم تشکر کی تقریب مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علماء علامہ محمد ممتاز اعوان،مولانا محمد یوسف احرار،علامہ زبیراحمد ظہیر، پیرو ولی اللہ شاہ بخاری،مفتی عاشق حسین رضوی،حافظ شعیب الر حمن قاسمی،علامہ وقار الحسین نقوی،حافظ محمد زبیر ورک ،مولانہ محمد حنیف حقانی،شیخ محمد نعیم بادشاہ،پیر شان علی قادری اور حافظ عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ قادیانوں کو غیر مسلم قرار دیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے جہاں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا وہاں پر اپنا دینی و ایمانی فرض بھی ادا کیا اور اس طرح اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی تحفظ دے کر کشمیر اسمبلی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں جس پر آزاد کشمیر اسمبلی کو جتنا بھی خراج تحسین کیا جائے کم ہے

ممتاز اعوان

Bac

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -