حکمرانوں کا کچا چٹھا جلد سامنے آئے گا،ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ"بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ "پر پورا اترتے ہوئے پنجاب حکومت کے تمام منصوبے اور کمپنیاں اربوں روپے کی کرپشن کر رہی ہیں جس دن حکومت گئی ایک ایک ٹھیکیدار بتائے گا کہ کتنی لوٹ مار ہوئی ، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا جلد حساب ہونے والا ہے اور بظاہر معصوم بننے والوں کا کچا چٹھا کھل کر سامنے آ جائے گا ،انہوں نے کہا کہ سرکاری خرچے پر اخباروں میں اپنی بے گناہی کے اشتہار دلوانے والے خدا کا خوف کریں، انہوں نے کہا کہ عام عوام کو تعلیم ، صحت کی سہولتیں میسر نہیں اور سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔
یاسمین