آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا فیصلہ خوش آئند ہے،علماء جامعہ اشرفیہ

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا فیصلہ خوش آئند ہے،علماء جامعہ اشرفیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جامعہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر احسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے بل کی متفقہ منظوری پروزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور اراکین اسمبلی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخ سازفیصلہ سے پوری امت مسلمہ کا سرفخر سے بلند ہوگیا اس سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت میں مدد ملے گی ۔
علماء