گنے کے کاشتکاروں کااستحصال قابل مذمت ہے

گنے کے کاشتکاروں کااستحصال قابل مذمت ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے ہیڈ آف ممبر شپ اور صدر پنجاب جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے پنجاب اور سندھ کے گنے کے کا شتکاروں اور زمینداروں کا مقتدر اور با اختیا ر شوگر ملز مالکان کے ہا تھوں مسلسل استحصال اورظلم کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے شوگر ملز ما فیا کی سخت مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہایہ ہے کہ گنے کے سرکاری نرخ 180/-روپے فی من کی ادائیگی کی بجائے گنے کے کا شتکاروں کو جبر اور دھونس کے ذریعے 130/-روپے فی من گنا فر وخت کر نے پر مجبور کر دیا گیاہے ۔ جی ایم لالی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تمام شوگر ملز مالکان بر سر اقتدار پا رٹیوں سے تعلق رکھتے ہیں جس کی وجہ سے لوکل انتظامیہ گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اوردفاع کرنے سے قاصر ہے ۔
جی ایم لالی