غیورعوام بہتان تراشی کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں

غیورعوام بہتان تراشی کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں

  

فیروزوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) تحصیل فیروزوالہ کے راہنما میاں محمد اسحاق نے کہا کہ غیور عوام بہتان تراشی کرنے والوں کے عزائم کو پہچان چکے ہیں۔ میاں نوازشریف کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالفوں کو میاں برادران فوبیاہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راہنما میاں محمد اسحاق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالفین کی سیاسی قلابازیاں و شو بازیوں کا اثر عوام پر کسی صورت نہیں ہوگا۔

میاں اسحاق

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -