نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مزید خوشحال بنائیں گے

نوازشریف کی قیادت میں ملک کو مزید خوشحال بنائیں گے

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طا ہر سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف او ر میاں نوازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث مسلم لیگ(ن)نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کے سفر کی جانب گامزن کیا اور پاکستان کو مزید خوشحال بنانے کیلئے تمام تر وسائل برؤ ے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ شکست خوردہ سیاسی عناصر ملک میں افراتفری کے کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ ان کے منفی ہتھکنڈوں کے باعث پاکستان ایک بار پھر ترقی کے سفر میں پٹری سے اتر جائے مگر پاکستان کی با شعور عوام ان کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں اقلیتی نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

خلیل سندھو

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -