انجمن طلباء اسلام نے ملک گیر طلبہ ریفرنڈم نتائج کا اعلان کر دیا

انجمن طلباء اسلام نے ملک گیر طلبہ ریفرنڈم نتائج کا اعلان کر دیا

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)انجمن طلباء اسلام پنجاب کے ناظم رمیض حسن راجہ،جنرل سیکریڑی پنجاب محمد اکرم رضوی ،سیکریڑی اطلاعات عامر اسماعیل نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحالی حقوق طلباء مہم کے سلسلے میں ہونیوالے ''ملک گیر طلبہ ریفرنڈم'' کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام طلبہ ریفرنڈم کا انعقاد ملک بھر کی طرح پنجاب کے پچاس سے زائد سرکار ی کالجز ، جامعات، سکولز ، مدارس اور چھوٹے بڑے شہروں میں کیمپس لگا کر کیا گیاہے ۔ ریفرنڈم میں مجموعی طور پر براہ راست 80 ہزارسے زائد طلباء نے حصہ لیا ۔ پولنگ کا آغاز صبح 8سے بجے سے 2بجے دوپہر تک جاری رہا ۔ طلباء ریفرنڈم کے ابتدائی طور پر موصول ہونیوالے نتائج میں 82فیصد طلباء نے طلباء یونین انتخابات کے مطالبے کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا ۔

انجمن طلبہ اسلام

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -